کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنےوالے پاکستانی پہلوان اسد علی مشکل میں پھنس گئے

ریسلرپرقوت بخش ادویات کااستعمال ثابت ہونےپر4سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے

کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان علی اسد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پچھلے ماہ کامن ویلتھ گیمز میں علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ پاکستانی پہلوان علی اسد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

پہلا سیمپل پازٹیو آنے پر علی اسد کی درخواست پر دوسرا سیمپل ٹیسٹ لیا گیا اور وہ بھی پازٹیو نکلا۔

علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مؤقف دینے کا موقع ملے گا۔ ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر4 سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر اسد علی کو معطل کردیا ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے چئیرمین سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ اسد علی کسی بھی ریسلنگ کی سرگرمیوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پاکستان ریسلنگ کی تاریخ میں اس سےپہلے کسی ریسلر کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو نہیں آیا۔

انھوں نے بتایا کہ اسد علی واڈا اور کامن ویلیتھ گیمز منتظمین کی طرف سے فیصلہ آنے تک معطل رہیں گے۔

سید عاقل شاہ نے کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ رپورٹس سے بہت دکھ پہنچا ہے اور ایسی چیزوں کو برداشت نہیں کرسکتے۔

فیڈریشن کے چئیرمین نے یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات لیں گے۔

commonwealth games 2022

PAKISTANI WRESTLER

ASAD ALI

Tabool ads will show in this div