ہالی وڈ اسٹارJohnny Depp کی نئی گرل فرینڈ کون؟

37 برس کی برطانوی وکیل Joelle Rich ، جانی کی لیگل ٹیم کا حصہ بھی رہیں ۔

برطانوی وکیل Joelle Rich نے جانی ڈیپ کے لیے برطانوی میگزین کے خلاف مقدمہ بھی لڑا ،37 سالہ جوالے رچ ، 2018 میں جانی کی لیگل ٹیم کا حصہ رہیں۔

برطانوی میگرین دی سن نےالزام عائد کیا تھا کہ ہالی وڈ اسٹارجانی ڈیپ اپنی سابق اہلیہ ایمیر ہرڈ کو تششدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ 2018 میں جانی نے میگرین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ۔ جانی وہ مقدمہ تو ہار گئے ۔ تاہم اس مقدمے میں بنائی جانے والی لیگل ٹیم کی ایک رکن وکیل جوالے رچ اور جانی ڈیپ کے درمیان دوستی قائم ہونے لگی ۔

مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوالے پہلے سے شادی شدہ ہیں تاہم اس کے باوجود بھی وہ کئی مقامات پر جانی ڈیپ کے ساتھ دیکھی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رچ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں ۔ رچ کے دو بچے ہیں ۔

اس سے قبل بھی جانی کی اپنی سابق اہلیہAmber Heard کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کے دوران یہ افواہیں بھی گردش کیں. ڈیپ ایک وکیل Camille Vasquez کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔ کمیلا بھی ان کے لیگل ٹیم کی ہی ایک رکن تھیں ۔ تاہم بعد میں 38 برس کی وکیل نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا.

ڈیپ اور ہرڈ کی شادی 2017 میں ختم ہوئی تھی ۔ 2018 میں جانی نے برطانوی میگزین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ میگزین رپورٹ میں اس بات کو بتایا گیا کہ جانی نے اپنی اہلیہ پر تششدد کیا.

Hollywood

johnny depp

Amber Heard

Tabool ads will show in this div