خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد پولیس پر حملوں میں مطلوب تھے
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خضدار کے علاقے سورگز میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے، اس دوران دیگر تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلےمیں مارے گئے دو مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہداد کوٹ سندھ سے خضدار میں حساس تنصیب پر حملہ کرنے کے لیے داخل ہو رہے تھے۔

ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ مارے گئے دہشت گردوں کے زیر استعمال جدید اسلحہ اور حساس دستاویزات بھی قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔

واضح رہے چند روز قبل لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکا آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے تھے۔

دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

بلوچستان

isis

DAESH

ctd

Tabool ads will show in this div