جاپان جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

کرونا کے باعث سیاحوں کو جاپان آنے میں مشکلات کا سامنا تھا

جاپان نے ڈھائی برس بعد سیاحوں کے لیے کرونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدا نے کہا کہ کرونا کے باعث سیاحوں کو جاپان آنے میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم 11 اکتوبر سے جاپان نے سرحدوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے ویزا فری سفری سہولیات دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ جاپان نے مارچ 2020 میں فری ویزا پروگرام معطل کردیا تھا۔ فری ویزا پروگرام کے تحت جاپان میں 2019 میں 3 کروڑ10 لاکھ سے زائد غیرملکی سیاح آئے تھے۔

جاپان نے جون 2022 سے ٹور گائیڈز کی رہنمائی میں گروپس کی صورت میں غیرملکی سیاحوں کو آنے کی اجازت دی ہوئی تھی۔

japan

Tabool ads will show in this div