بابر اعظم کا بطور کپتان ایک اور منفرد اعزاز
بابر اعظم نے 30 میچوں میں پاکستان کو کامیابی دلوائی
بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے اب تک 49 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
بابر اعظم نے 30 میچوں میں پاکستان کو کامیابی دلوائی جب کہ 14 میچوں میں شکست ہوئی۔
اس سے قبل یہ اعزاز سرفراز احمد کو حاصل تھا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے 37 میچوں میں 29 میں کامیابی حاصل کی تھی اور صرف 8 میچوں میں ناکامی دیکھنے کو ملی تھی۔
شاہد آفریدی نے 43 میچوں میں قیادت کی اور 19 میں پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ 24 میچوں میں پاکستان کوشکست ہوئی تھی۔