سینیر نامور صحافی کا بیٹا اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار

لاش پمز اسپتال منتقل
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے سینیر صحافی اور سابق ممبر قومی اسمبلی ایاز میر کے بیٹے کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

واقعہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں جمعرات 22 ستمبر کی رات کو پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کے گھر سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

شاہنواز نے37 سالہ اہلیہ سارہ کو مبینہ طور پر جم میں استعمال ہونے والے ڈمبل سر پر مار کر قتل کیا۔

پولیس کے سینیر افسران اور فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تفتیش جاری ہے، حقائق سامنے لائے جائیں گے، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی میں گزشتہ رات جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد شوہر نے غصے میں آکر اہلیہ کو قتل کیا۔ مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ خبر سن کر ایاز امیر بھی موقع پر پہنچ گئے۔

جمعے کو اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا تھا کہ چک شہزاد میں شاہ نواز نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ہے، واقعے کی تحققیقات جاری ہیں۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی۔ شاہنواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔

Husband Killed Wife

Wife Murdered

islamabad crime

Senior Journalist

Tabool ads will show in this div