عالمی مالياتی اداروں کوپاکستان کےقرضوں کی ادائيگياں معطل کردينی چاہئے،اقوام متحدہ

پاکستان قرض دہندگان کے ساتھ قرضوں میں ریلیف کے لیے بات چیت کرے

اقوام متحدہ نے تجویز دی ہے کہ پاکستان سيلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، عالمی مالياتی اداروں کو قرضوں کی ادائيگياں معطل کردينی چاہئے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ پاکستان قرض دہندگان کے ساتھ قرضوں میں ریلیف کے لیے بات چیت کرے تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بحران کو ختم کیا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یادداشت یو این ڈی پی رواں ہفتے پاکستانی حکومت کے ساتھ شیئر کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ قرض دہندگان کو قرضوں میں ریلیف پر غور کرنا چاہیے تا کہ اسلام آباد قرضوں کی ادائیگی پر اپنے تباہی کے ردعمل کی مالی امداد کو ترجیح دے سکے۔

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

Tabool ads will show in this div