خواجہ سراؤں کیلئے میڈیکل بورڈ بننا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

مفتاح اسماعیل کی تبدیلی سے متعلق علم نہیں

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کو حقوق دینے سے محروم نہیں کیا جاسکتا، خواجہ سراؤں کا میڈیکل بورڈ بننا چاہیے، تمام پارٹیاں اس بل میں شامل ہیں۔

کیا مفتاح اسماعیل تبدیل ہو رہے ہیں؟

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے میڈیا نمائندگان کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا تعلق میری وزارت سے نہیں، ڈالر کیوں کنٹرول میں نہیں ہو رہا، یہ سوال مفتاح اسماعیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

ایک صحافی کی جانب سے مفتاح اسماعیل کی تبدیلی سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی دیکھا ہے، میرے علم میں نہیں کہ مفتاح اسماعیل کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

خواجہ سرا سے متعلق بل

پاکستان کی پارلیمنٹ سے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 میں منظور کیے جانے سے متعلق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خواجہ سراؤں کا میڈیکل بورڈ بننا چاہیے، تمام پارٹیاں اس بل میں شامل ہیں، کسی کو حقوق دینے سے محروم نہیں کیا جاسکتا، اوتھ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف ایک پیرا تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواجہ سراوں کا شناختی کارڈ تو بننا چاہیے، کسی کو بے شناخت نہیں رکھ سکتے، اس معاملے کو ہم جنس پرستی سے جوڑنے والی بات مجھے سمجھ نہیں آتی، کسی کو حقوق دینے سے محروم نہیں کیا جاسکتا، اس کا مذاق نہ بنائیں، اگر کوئی محروم پیدا ہوا ہے تو کیا اس کا مذاق بنایا جانا چاہیے؟۔

عمران خان

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک شخص کہہ رہا ہے کہ انتخابات کروائے جائیں، عمران خان کی لمبی زبان ہے جسے پکڑنے والا کوئی نہیں، پنجاب حکومت میں تبدیلی پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے مجھے پتہ کچھ نہیں، جس نے پنجاب میں تبدیلی کی بات کی ہے اس سے پوچھیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div