پلاٹ الاٹمنٹ کیس؛ نوازشریف نے بریت کی درخواست دائر کردی

بريت کی درخواست ترمیمی ایکٹ کے تحت دائر کی گئی ہے

سابق وزيراعظم نوازشریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس سے بریت کيلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

سابق وزیر اعظم اور مسم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے احتساب عدالت لاہور میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کڑور سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیارنہیں، جب کہ میرے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کڑور کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت 3 ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے، جب کہ عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے، اور عدالت درخواست گزار کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

Nawaz Sharif

Tabool ads will show in this div