سیلاب اور بارشوں سے ہلاکتیں جاری، مزید 20 افراد انتقال کرگئے

سب سے زیادہ سات سو چوبیس اموات سندھ میں رپورٹ
<p>بشکریہ اے ایف پی</p>

بشکریہ اے ایف پی

پاکستان میں بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں تھم نہ سکيں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزيد بیس افراد زندگى کى بازى ہار گئے ہیں، جب کہ مزید ایک ہزار سات دو مکانات کو نقصان پہنچا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پندرہ بچے، دو خواتین اور تین مرد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان میں سترہ اموات سندھ اور تین بلوچستان میں رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد حالیہ سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں ایک ہزار پانچ سو چھیانوے تک جا پہنچی ہیں۔

سب سے زیادہ سات سو چوبیس اموات سندھ، تین سو چھ خیبر پختونخوا اور تین سو چار بلوچستان میں ہوئیں۔ ملک بھر میں سیلاب کے باعث زخمیوں کی تعداد بارہ ہزار آٹھ سو تریسٹھ ہے، جب کہ مجموعی طور پر آٹھ لاکھ چار ہزار نو سو اٹھانوے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

اس دوران بارہ لاکھ گیارہ ہزار دس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، جب کہ ہملک بھر میں تیرہ ہزار چوہتر کلومیٹر سڑکوں اور تین سو بانوے پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے دس لاکھ چالیس ہزار سات سو پینتیس مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ISPR

NDMA

UNGA

Monsoon Rain

FLOOD 2022

NFRCC

Tabool ads will show in this div