ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی

ذخائر 14.06 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ (278 ملین ڈالر) کمی کے بعد 14.06 ارب ڈالر رہ گئے۔

آئی ایم ایف قرض بحالی اور سیلاب متاثرین کیلئے دنیا بھر سے ملنے والی امداد کے باوجود پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.34 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ حجم 5.72 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ غیر ملکی ادائیگیاں ہیں۔

state bank of pakistan

FOREIGN RESERVES

Tabool ads will show in this div