پاکستانی وفد کے دورۂ اسرائیل کا تاثر یکسر مسترد

دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے اسرائیل کا دورہ کرنے کے تاثر کو یکسر مسترد کردیا۔

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورۂ اسرائیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دورے کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، ہماری مکمل قومی اتفاق رائے کی حامل ایسی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصلہ فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے۔

پاکستان

OCCUPIED PALESTINE

FO ON ISRAEL VISIT

Tabool ads will show in this div