ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں

آسٹریلوی ساحل پر پھنسی 35 مچھلیوں کو بچالیا گیا

آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ایک دور دراز ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ریسکیو حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ساحل پر اس وقت 35 مچھلیاں زندہ ہیں جن کو بچانے کیلئے وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سخت محنت کی۔

آسٹریلوی ساحل کی فضاء سے لی گئی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں چمکدار اور سیاہ وہیل مچھلیاں سمندر کے ایسے حصے میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں ریت بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے متعلقہ محکمے کے حکام کے پہنچنے سے قبل مچھلیوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور ان پر بالٹیوں سے سمندری پانی ڈالتے رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے آپریشنز منیجر برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری توجہ زندہ بچ جانے والی مچھلیوں اور ان کو واپس سمندر میں چھوڑنے پر مرکوز ہے، بدقسمتی سے بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2020ء میں بھی تسمانیہ کے ساحل پر 470 وہیل مچھلیاں پھنس گئی تھیں جن میں سے 300 ہلاک ہوگئی تھیں۔

AUSTRALIA WHALES

SPERM WHALES

Tabool ads will show in this div