یوٹیوب کا سب سے کم عمر پاکستانی بادشاہ کون؟

10 سالہ موسیٰ تنویر نے 10 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرلیا

دس سالہ موسیٰ تنویر یوٹیوب پر ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنے والے پہلے کم عمر پاکستانی بن گئے۔

موسیٰ تنویر کا تعلق لاہور سے ہے تاہم اب وہ دبئی میں رہتے ہیں اور انکے چینل کا نام انٹرٹینمنٹ ود موسیٰ ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 10.5 ملین ہے۔

موسیٰ اپنے چینل پر بچوں کے حوالے سے ویڈیوز، شارٹس اور لائیو سیشن اپلوڈ کرتے ہیں۔

وہ تین سال سے اپنا چینل چلارہے ہیں اور انکی یوٹیوب ویڈیوز کو مجموعی طور پر 2.7 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔

لاکھوں لوگوں کی جانب سے فالو کیے جانے والے اس کم عمر سوشل میڈیا انٹرٹینر کو کم عمری کی وجہ سے مختلف پلیٹ فارمز سے پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

موسیٰ نے شروع میں اپنی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کیلئے ٹک ٹاک کا سہارا لیا تھا لیکن ٹاک ٹاک نے کم عمر ہونے کی وجہ سے انکا اکاونٹ بلاک کردیا۔

تنویر موسیٰ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پابندی کی وجہ سے یوٹیوب پر آنے پر مجبور ہوئے تھے۔

youngest pakistani youtuber

tanveer moosa

Tabool ads will show in this div