بھارت: دہشت گردی کے شبہ میں رہنماؤں سمیت 100 مسلمان گرفتار

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے

بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی تحقیقاتی ادارے نے دہشت گردی کے شبہ میں مسلم رہنماؤں سمیت 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا نامی اسلامی تنظیم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردی کی مالی اعانت کا الزام لگا کر اسلامی تنظیموں کیخلاف کارروائیاں کیں اور مسلم رہنماؤں سمیت 100 افراد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ مودی حکومت میں بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیخلاف عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، کئی مساجد شہید اور گرجا گھروں کو بھی آگ لگائی جاچکی ہے۔

انڈیا

CRACKDOWN AGAINST MUSLIMS

Tabool ads will show in this div