پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: پنجاب سے 10 ہزار پولیس اہلکار مانگ لئے گئے

اسلام آباد پولیس نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے آئی جی پنجاب سے 10 ہزار جوان مانگ لئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کو حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کر رکھا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے آئی جی پنجاب سے 10 ہزار جوان مانگ لئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کو لاہور میں کرکٹ میچز کیلئے بھی اضافی نفری درکار ہے، اسلام آباد پولیس کو نفری پنجاب کانسٹیبلری سے بھجوائی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صوبوں کو خبردار کیا ہے کہ وفاق کے مطالبے پر نفری نہ بھجوانے پر کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم اتحادیوں کے پاس ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومتیں ہیں۔

PUNJAB POLICE

islamabad police

PTI long march

Tabool ads will show in this div