معروف میزبان سہیل “عزیزی” کی بھارتی فلموں میں انٹری

فلم "بابے بھنگڑے پاوندے نے" کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی

معروف میزبان اور اداکار سہیل عزیزی نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی۔

سہیل احمد عزیزی پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے اورفلم میں بنجابی تڑکا لگائیں گے۔

فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ جبکہ دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور اس کے کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے۔

سرگن مہتا جو ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہے اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کا حصہ بنتی ہے۔

والد کا کردار سہیل احمد نے ادا کیا ہے، وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ انشورنس پالیسی فعال ہونے تک انہیں زندہ رکھا جائے۔

لیکن کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب معاملات اس طرح نہیں ہوتے جیسے منصوبہ بندی کی گئی تھی کیونکہ سہیل احمد کی صحت میں بہتری دکھائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کے باعث ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں کی نمائنش پر پابندی ہے اور فنکار بھی اس پابندی کی زد میں ہیں۔

توقع ہے کہ سیاسی صورتحال بہتر ہوتے ہی دونوں ممالک کے فنکاروں کی مزید مشترکہ فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔

سہیل احمد عزیزی نجی ٹی وی کے مذاحیہ شو حسب حال کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

عزیزی نے اس سے قبل فلم لندن نہیں جاؤں گا اور ڈرامہ چوہدری اینڈ سنز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔

PAAKISTANI COMEDIAN SOHAIL AZIZI

PAKISTAN INDIA JOINT FILM

Tabool ads will show in this div