عثمان بزدار پر پنجاب حکومت کی نوازشات جاری
عثمان بزدار کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا دفتر اور اسٹاف مل گیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر پنجاب حکومت کی نوازشات جاری ہیں، عثمان بزدار کو سابق وزيراعلیٰ پنجاب کا دفتر اور مکمل اسٹاف مل گیا، پنجاب اسمبلی میں خصوصی کمرہ بھی الاٹ کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر پنجاب حکومت کی نوازشات جاری ہیں، سابق وزیراعلیٰ کو وزیراعلیٰ کا دفتر اور اسٹاف بھی الاٹ کردیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں خصوصی کمرہ بھی الاٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت میں وزیراعلیٰ کے زیراستعمال دفتر دیا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ کو دفترکے ساتھ مکمل اسٹاف بھی ملا ہے۔