ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: شعیب ملک اور حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار

دو نیشنل کوچز نے مڈل آرڈر کی پرفارمنس پر سوال اٹھادیے
<p>فائل فوٹو:  شعیب ملک اور حارث سہیل</p>

فائل فوٹو: شعیب ملک اور حارث سہیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے شعیب ملک اور حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

دو نیشنل کوچز نے خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی پرفارمنس پرسوال کھڑا کردیا ہے جس پر چیف سلیکٹر اورکپتان نے مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ پندرہ اکتوبر تک ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق دو نیشنل کوچزمشتاق احمد اور اعجاز احمد نے شعیب ملک اور حارث سہیل کو شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

شعیب ملک اور حارث سہیل کی شمولیت انگلینڈ سیریز پر منحصر ہے، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ 15 اکتوبر تک ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہے۔

shoaib malik

haris sohail

pakistan cricket team

rizwan Sep 23, 2022 10:00am
Absolutely good demand by both national coaches
Tabool ads will show in this div