دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو بدترین شکست

پاکستان نے 200 رنز کا ہدف بغیر نقصان کے پورا کرلیا

دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دیدی۔ گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے 200 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا، دونوں نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 19.3 اوورز میں بغیر نقصان کے پورا کرلیا۔

بابر اور رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم کی۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، تیسرا میچ کل (جمعہ کو) کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، وہ 66 گیندوں پر 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے، محمد رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم بھارت کو بھی اکتوبر 2021ء میں دبئی میں 10 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

مختر ترین دورانیے کے 7 میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلش کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا ڈالے۔

انگلش اوپنرز فل سالٹ 30 اور ایلکس ہیلز 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکیٹ 43 اور ہیری بروکس 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلش کپتان معین علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز دہانی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسین کو ٹیم میں شامل کیا ہے، انگلینڈ کو 160 رنز تک روکنا ہوگا۔

معین علی نے کہا کہ وکٹ پر کافی کریکس ہیں، ہم آج بھی 3 اسپنرز کھلائیں گے۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہنواز دھانی، محمد حسنین، حارث رؤف اور عثمان قادر۔

انگلش اسکواڈ : فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکیٹ، ہیری بروک، معین علی (کپتان) سام کورن، ڈیوڈ ویلی، لیام ڈاسن، عادل رشید، لیوک ووڈ۔

پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کرکٹ

Pakistan vs England

T20i

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Tabool ads will show in this div