کورنگی میں قتل ہونیوالی 11 سالہ بچی سے کئی بار زیادتی کا انکشاف

پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا

کراچی کے علاقے کورنگی سو کوارٹرزمیں لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق 11 سالہ بچی کے ساتھ کئی مرتبہ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

کورنگی سو کوارٹرز کے دو کمروں کے خستہ حال گھرمیں بدھ کو لڑکی کی موت کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ مزدوری سے لوٹا تو گھر کا دروزازہ اندر سے بند تھا۔

بیٹے کو ہمسایوں کے گھر سے اپنے گھر میں بھیج کر دروازہ کھلوایا تو کمرے میں بیٹی کی پھندہ لگی لاش موجود تھی۔

لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی گئی تو انکشاف ہوا کہ اسے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہوس کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے باپ کی مدعیت میں قتل اورزیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اورڈی این اے کے نمونے حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

معصوم مقتول بچی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ابراہیم حیدری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

KORANGI RAPE CASE

Tabool ads will show in this div