ایک جوڑا دوبارہ پہننے میں کیسی شرم

محنت کی کمائی سے کپڑے خریدتا ہوں ،کوئی کرائے پر تھوڑی لیتا ہوں، پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم

عاطف اسلم کا سوشل میڈیا پر دکھاوا نہ کرنے کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ ، پاکستان کے نامور گلوکار نے کہا کہ انہیں تو دوبارہ پہننے والوں کپڑوں سے بھی شرم محسوس نہیں ہوتی ۔

عاطف اسلم سماء کے پروگرام سپر اوور کے مہمان بنے۔ گلوکاری کے ساتھ ذاتی زندگی پر اظہار خیال اور دیگر حوالے سے دلچسپ باتییں کیں ۔

پروگرام کے دوران میزبان احمد بٹ نے گلوکار عاطف اسلم سے سوال کیا کہ آج کل سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اپنی ہر چیز دکھاتے پھرتے ہیں کہ یہ میرا تکیہ ، یہ میرے جوتے اور یہ میرے کپڑے۔ ایسے میں آپ کہاں ہیں؟ نمائش کی اس دنیا سے آپ بلکل ہی غائب ہیں؟ اس پر عاطف کی جانب سے دلچسپ جواب دیا گیا کہ مجھےتواپنے پہنے ہوئے کپڑوں کو بھی دوبارہ پہننے پر شرم محسوس نہیں ہوتی نہ ہی اس پر کسی قسم کا کوئ اعتراض ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعتراض کا کوئ جواز نہیں۔ ایک بار پہنے ہوئے کپڑوں کو دوبارہ پہہنے میں کوئی حرج ہونا بھی نہیں چاہیے ۔ کیونکہ یہ حق حلال سے کمائے جانے والے پیسوں سے خریدے جاتے ہیں۔ اپنے پیسوں سے لیے جاتے ہیں کرائے پر نہیں۔ اس پر احمد نے پھر سوال کیا کہ ایک جوڑا پھر دوبارہ بھی پہن سکتے ہیں؟

عاطف اسلم نے جواب میں حامی بھری جی بلکل۔

Atif Aslam

Super Over with Ahmed Ali Butt

Tabool ads will show in this div