صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

جمعرات کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 5 ڈالر کمی کے بعد 1669 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی دام میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی ہوا۔

صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 400 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ کی سطح پر مستحکم رہی۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div