سوشل میڈیا پر ملنے والی خاتون نے محبت میں اندھے مرد سے 2 کروڑ روپے اینٹھ لئے

منگنی میں ٹال مٹول نے بھانڈا پھوڑا کہ خاتون تو پہلے ہی شادی شدہ ہے

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ملنے والی شادی شدہ خاتون نے محبت میں اندھے مرد سے 2 کروڑ روپے اینٹھ لئے۔

خلیجی اخبار کے مطابق یو اے ای کی ریاست العین میں عدالت نے خاتون کو شادی کی تیاریوں کے نام پر لئے گئے ساڑھے 3 لاکھ درہم (2 کروڑ 25 لاکھ پاکستانی روپے) واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ایک شخص نے العین کی عدالت میں درخواست دائر کی کہ اس کی ایک مقامی عرب خاتون سے سوشل میدیا کے ذریعے راہ و رسم ہوئی۔ ایک سال تک بات چیت کے بعد اس نے خاتون کو شادی کی پیشکش کردی۔

درخواست گزار مرد نے عدالت کو بتایا کہ خاتون نے اس سے شادی کی تیاریوں اور تقریبات کے لئیے رقم کا مطالبہ کیا تو اس نے خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 لاکھ درہم منتقل کردیئے۔

محبت میں اندھے مرد کو اس وقت شک گزرا جب اس عورت نے منگنی کرنے میں پس و پیش سے کام لیا۔ اس نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وہ عورت پہلے سے شادی شدہ ہے۔

شادی کے خواہش مند مرد نے معاملہ کھلنے پرعورت سے رقم کا تقاضا کیا، عورت سے رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔

جھانسے کا شکار شخص معاملہ عدالت لے آیا جہاں خاتون نے پہلے تو رقم لینے سے ہی انکار کردیا ، شواہد سامنے لائے جانے پر اس نے کہا کہ یہ رقم اسے تحفے کے طور پر ملی تھی۔

عدالت نے شواہد کی بنیاد پر خاتون کو متعلقہ شخص کو ساڑھے 3 لاکھ درہم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

married

uae woman

Tabool ads will show in this div