مادھوری ڈکشٹ کے فینز کے لیے خوشخبری

نئی آنے والی بالی وڈ فلم Maja Ma میں مادھوری ایک ماں کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

بالی وڈ کی مشہوراور سدا بہار اداکارہ Madhuri Dixit نے ویب سیریز The Fame Game کے بعد اب ایک بار پھر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے نئی آنے والی فلم ماجا ماں میں دکھائی دیں گی۔

فلم کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

اس فلم کی ہدایت کاری Anand Tiwari نے کی۔ جبکہ اسے Sumit Batheja نے لکھا ہے ۔

بھارتی فلم بدھائی ہو فلم سے شہرت پانے والے Gajraj Rao اس فلم میں مادھوری کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں Barkha Singh ، راجیت کپور،سمیت Sheeba Chaddha بھی شامل ہیں۔

فلم میں ایک پرفیکٹ ماں کا کردار ادا کرنے والی مادھوری نے فلم کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیا تجربہ تھا۔

ٹریلر جار ی ہوتے ہی مادھوری دخشت کے مداحوں نے سوشل میڈیا کو ان کی تعریفوں سے بھر دیا ۔

کوئی ان کے ڈانس کا فین ہے تو کوئ ان کے جزبات اور تاثرات کا۔ اکثر لوگ اس فلم کے خوبصورت مواد پر کام کرنے کے لیے مادھوری کی تعریفیں کرتے دکھائ دیے۔

یہ فلم 6 اکتوبر2022 کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پرریلیز کی جارہی ہے۔

Bollywood

Madhuri Dixit

Upcoming Movie

Tabool ads will show in this div