ڈالرمہنگا ہونے سے دالیں مہنگی ہوجائیں گی،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن

کراچی پورٹ کی پالیسیوں پرتحفظات کا اظہار

ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے سے دالیں مہنگی ہوجائیں گی۔

کراچی میں ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کی جس میں ملک بھر کے امپورٹرزنے کراچی پورٹ کی پالیسیوں پرتحفظات کا اظہار کیا۔

ہول سیلرز گروسرزایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدے دارعبد الرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک میں دالوں کی امپورٹ میں مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور ڈالرکی عدم دستیابی اور بڑھتا ہوا ریٹ امپورٹ کوشدید متاثرکرچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پرلاکھوں روپے کا مال پھنسا ہوا ہے،12 روز سے ڈالر مارکیٹ سےغائب ہے اور ایل سی بھی نہیں کھل رہی ہیں۔

عبد الروف نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بحال ہونے سے ریٹ نیچے آجائے گا۔ بینک ڈالرفراہم نہیں کررہاہے،اجناس کی امپورٹ رک چکی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمت کم ہیں تاہم ہمارے ملک میں قیمت اوپرجارہی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت میں55 روپےکافرق آچکاہے، شپنگ کمپنیاں امپورٹرز پر کروڑوں روپے کے چارجز عائد کررہی ہیں۔

عبد الروف نے تجویز دی کہ اگر حکومت ڈالر مہیا کردے تو دالوں کی قیمت100 روپے فی کلو کم ہوجائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غیرضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا کر غذائی اشیاء کی درآمد کیلئے ڈالر مہیا کئے جائیں۔

Import of wheat

IMPORT OF PULSES

Zoya Zara Sep 23, 2022 10:24pm
اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوجائے ۔۔۔
Tabool ads will show in this div