لیورکپ،راجر فیڈرر اور رافیل نڈال ڈبلز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

لیورکپ 23 ستمبر سے 26 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

ٹینس کے کسی بڑے مقابلے میں راجر فیڈرر اور رافیل نڈال آخری بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال لندن میں لیور کپ میں ڈبلز کے مقابلے میں پارٹنر ہونگے۔

لیور کپ میں راجر فیڈرر سنگلز کے مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ راجر فیڈرر گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اور انھوں نے پچھلے ہفتے بین الاقوامی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

لیور کپ میں یورپ کے ٹینس اسٹارز اور عالمی ٹینس اسٹارز کا مقابلہ ہوتا ہے۔لیورکپ 23 ستمبر سے 26 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

یورپ کی ٹیم کی قیادت بورن برگ کریں گے۔ اس ٹیم میں نواک جوکووچ اور اینڈی مرے بھی شامل ہونگے۔

ورلڈ ٹیم کی قیادت جان مک نور کو دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں ٹیلر فرٹز،فیلکس اوگر اور ڈیگیو شوارٹزمون شامل ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div