ملک کی عدلیہ سے جنگ نہیں لڑنی، عمران خان

میں اس وقت حقیقی آزادی کی جو جنگ لڑ رہا ہوں وہ مافیا کے خلاف ہے، سابق وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کی عدلیہ سے جنگ نہیں لڑنی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ میں اس وقت حقیقی آزادی کی جو جنگ لڑ رہا ہوں وہ مافیا کے خلاف ہے۔ پاکستان کی عدلیہ سے جنگ نہیں لڑنی۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی نہیں چھوٹنے لگی۔

حسن نثار کا تبصرہ

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ معافی مانگ کر زیادہ خطرناک ہو جائیں گے؟ جس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ تمہیں ان چیزوں کا زیادہ علم ہے۔

عمران خان نے توہین عدالت کی کارروائی پر خاتون جج سے معافی مانگنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ جس پر عدالت عالیہ نے فرج جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 اکتوبر تک موخر کردی ہے۔

عمران خان معافی مانگنے پر تیار

PTI

IMRAN KHAN

hasan nisar

Tabool ads will show in this div