میکسیکو سٹی میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی

میکسیکو میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔ دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق میکسیکو سٹی میں بدھ اور جمعرات کی رات زلزلہ آیا۔

نیشنل سسمولوجیکل سروے کےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بحرالکاحل کے نزدیک کولکومین سے 84 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے۔

نیشنل سسمولوجیکل سروے نے مزید بتایا کہ پیر کو اس علاقے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد 1200 آفٹر شاکس میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔

ملک کے صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میکسیکو سٹی میں ایک خاتون زلزلے کے بعد بھگدڑ میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے سیڑھیوں سے گرکر ہلاک ہوئیں۔ ایک شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

میکسیکو سٹی کی میئر کلیڈیا شین بوام نے بتایا ہے کہ زلزلے سے کسی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔

mexico

earthquake

Tabool ads will show in this div