ہریتھک روشن بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی مکھو کے فین

ہرتیک روشن بھی مائرہ کے مداحوں میں شامل ہوگئے۔

مائرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ڈی مولا جٹ کا پوسٹر شیئر کیا جس پر انہیں انہوں نے لکھا کہ کیا آپ تیار ہیں ؟؟ دہ لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے لیے ۔

پوسٹر میں مائرہ خان سرخ لباس میں ملبوس ہیں ۔ جبکہ اس فلمی لک میں وہ بالکل جٹ بنجابن نظرآئیں۔

پوسٹر کے کیپشن میں مائرہ نے اپنے فلمی کردار مکھو سے مداحوں کو مخاظب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ فلم ڈی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ لوگ اس کے لیے تیار ہیں۔ مائرہ کے اس لک کے لیے ان کے ڈریس کو ڈیزائن کیا معروف ڈیزائینر زارا شاہ جہان نے جبکہ مکھو کے لک کے لیے میک اپ اور اسٹائلنگ کی Maram Azmat نے

مائرہ کی اس پوسٹ پر جہاں انڈسٹری کے دوستوں اور چاہنے والوں نے ان کی تعریف کی وہاں مائرہ کا یہ فلمی لک بالی وڈ کے سپراسٹار ہرتیک روشن کو بھی بھا گیا اور وہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ پائے۔

 ۔
۔

مائرہ کی پوسٹ پر تعریفوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ صنم سعید ، صنم جنگ سمیت سمیع خان ، عمران عباس اور دیگر نے مائرہ کے پوسٹر کی تعریف کی اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ بھی بے صبری سے مکھو اور مولا جٹ کی لواسٹوری کو دیکھنا چاہتے ہیں۔  ۔

ڈی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 کی کلاسک پنجابی فلم مولا جٹ سے متاثر ہے، جبکہ اس فلم کے ڈائیلاگز بھی ناصر ادیب ہی نے تحریر کیے ہیں ۔

فلم 13 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Mahira Khan

Pakistani cinema

FAWAD KHAN

hrithik roshan

The Legend of Maula Jatt

Upcoming Movie

Tabool ads will show in this div