اسلام آباد: تجارتی مراکز کے نجی کیمرے سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

سیف سٹی فیز 2 منصوبے میں 2030 نئے کیمرے لگائے جائیں گے

اسلام آباد میں تجارتی مراکز کے نجی کیمرے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جمعرات کو چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی فیز 2 منصوبے میں 2030 نئے کیمرے لگائے جائیں گے۔ فیز ٹو منصوبے سے اہم مقامات کی کوریج 100 فیصد ہوجائے گی اور سیف سٹی نظام فعال ہونے سے اسٹریٹ کرائم کو کم کیا جاسکے گا۔

اس موقع پر چیف کمشنر کا کہنا تھا کہ نجی کیمرے منسلک کرنے سے کاروباری مراکز کی بہتر مانیٹرنگ ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلیو، اورنج اور گرین بس لائنز کے کیمرے بھی جلد نصب اور فعال ہوجائیں گے۔

اس کےعلاوہ مارگلہ روڈ کے کیمرے بھی جلد سیف سٹی سے منسلک ہوجائیں گے۔

اسلام آباد

Safe City Project

Tabool ads will show in this div