عاطف اسلم کی خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش

پاکستان کے معروف گلوکارعاطف اسلم نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں۔

نامور گلوکارعاطف اسلم نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں ۔ اب تک یہ خواہش پوری نہیں ہوئی تاہم انہیں امید ہے کہ یہ خواہش ضرور پوری ہوگی

سما کے پروگرام سپر اوور میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم مہمان بنے ۔ پروگرام کے میزیان احمد علی بٹ نے عاطف اسلم سے ان کی خواہش کے حوالےسے پوچھا ! جس پر عاطف نے کہا کہ ان کی بہت خواہش ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب تک تو ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی تاہم انہیں امید ہے کہ وہ ضرور آئیگا کہ جب وہ اللہ کے گھر میں اذان دیں گے ۔

اس پر احمد علی بٹ نے کہا کہ پاکستانی گلوکار مہدی حسن اور صابری برادران خانہ کعبہ میں اذان دے چکے ہیں ۔ جس پر عاطف نے کہا کہ وہ بڑے لوگ تھے۔

سال 2020 میں انہوں نےاذان دی اور اس کی ویڈیو بھی ریلیز کی ۔

kaaba

Atif Aslam

Super Over with Ahmed Ali Butt

Masjid al-Haram

Tabool ads will show in this div