پی ٹی اے نے11 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا یوآرایل لنک بلاک کردیے

سب سے زیادہ 1 لاکھ 34 ہزار شکایات فیس بک پوسٹ کیخلاف ملیں، پی ٹی اے

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرغیر قانونی مواد اوراداروں کے خلاف منفی مہم میں ملوث11 لاکھ سے زائد یو آر ایل لنک بلاک کردے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد اور اداروں کے خلاف منفی مہم میں ملوث 11 لاکھ 35 ہزارسے زائد یو آر ایل بلاک کردی ہیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو 12 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں، اور سب سے زیادہ 1 لاکھ 34 ہزار شکایات فیس بک پوسٹس کیخلاف ملیں۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے فیس بک پر1 لاکھ 12 ہزار سے زائد پوسٹس کو بلاک کردیا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف 65 ہزار 122 شکایات ملیں، جن میں سے 63 ہزار غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کی گئیں۔

پی ٹی اے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر بھی 63 ہزار شکایات موصول ہوئیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 50 فیصد مواد ہٹایا گیا، اور 31 ہزار 860 لنکس بلاک کردیئے گئے۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق یوٹیوب نے 36 ہزار ویڈیوز اور لائیکی نے بھی 900 سے زائد لنکس بلاک کیا ہے۔

social media

social media troll

رضوان علی سومرو Sep 22, 2022 03:55pm
کیا کہہ سکتے ہیں۔۔۔۔۔
Reply
Tabool ads will show in this div