پاکستانی جوڑے نے امریکی جج فرینک کیپریو کو چترالی ٹوپی پہنادی

پاکستانی جوڑا جج فرینک کیپریو کی عدالت میں پیش ہوا

امریکی جج فرینک کیپریو کو پاکستانی جوڑے نے چترال کی خاص ٹوپی تحفے میں پیش کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی جوڑا جج فرینک کیپریو کی عدالت میں پیش ہوا۔

کیس کی سماعت کے بعد جوڑے نے جج کے ساتھ تصویر لینے کی فرمائش کی جس کو جج نے قبول کرلیا۔

اس موقع پر انھوں نے جج کو اپنے ساتھ لائی گئی پکول ٹوپی تحفے میں پیش کی۔

جج فرینک کیپریو اس تحفے کو لے کر بہت خوش ہوئے اور انھوں نے ٹوپی (پکول) پہن کر بھی دیکھی۔

AMERICA

Tabool ads will show in this div