پاکستان ميں سيلاب کی وجہ سےتاريخ کی سب سے بڑی تباہی ہوئی،بلاول

سیلاب سے 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھرہوئے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان ميں سيلاب کی وجہ سےتاريخ کی سب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔

غیر ملکی ٹی وی کے انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھرہوئے جبکہ اب تک 1500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

وزيرخارجہ نے مشکل وقت میں عالمی برادری کا تعاون ناگزيرقراردیا اور کہا کہ پاکستان کو تقريباً 30 بلين ڈالرامداد کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سيلاب نے صحت اورفوڈ سيفٹی کےحوالےسے بڑے بحران کوجنم دياہے۔

BILAWAL BHUTTO

UNGA

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

Tabool ads will show in this div