سیلابی صورتحال، امریکی صدر کا پاکستان کی مدد پر زور

قدرتی آفت کے شکار ملک کو مدد کی ضرورت ہے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے سیلابی صورتحال سے نبرد آزما پاکستان کی مدد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، قدرتی آفت کے شکار ملک کو مدد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا اور مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرت کو روکنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں، عالمی برادری کو اس کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا دنیا بھر کے درپیش بحرانوں کے خاتمے کیلئے اپنا حصہ ڈال کر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے، سائبر سیکیورٹی آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، معاشی بہتری کیلئے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی بے شرمی سے خلاف ورزی کی، روس کو کسی نے دھمکی نہیں دی، روس کے سوا کوئی تنازع نہیں چاہتا، یوکرین میں جنگ صرف ایک شخص کی جنگ ہے، یہ یوکرین کے لوگوں کی بقاء کی جنگ ہے، امریکا یوکرین کی جنگ کو جائز شرائط پر ختم کرنا چاہتا ہے، آپ کسی ملک پر طاقت کے زور پر قبضہ نہیں کر سکتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور جی 7 ممالک یہ دکھانا چاہتے ہیں جمہوری نظام کام کرتا ہے، آج اقوام متحدہ کے چارٹر کا بنیادی مقصد حملے کی زد میں ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ویٹو کے استعمال سے باز رہنا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا سیکیورٹی کونسل کو وسعت دینے کے حق میں ہے، امریکی پابندیاں روس کو خوراک برآمد کرنے سے نہیں روکتیں۔

پاکستان

USA

JOE BIDEN

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div