کیا گوگل کا کرنسی کنورٹر پاکستانی روپے کی قدر ہمیشہ غلط دکھاتا ہے؟

امریکی کرنسی کے نرخ ایک بار پھر حقیقی قیمت سے مختلف تھے

گوگل نے کرنسی ایکس چینج کنورٹر پر ایک بار پھر امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے میں قدر غلط دکھادی۔

وہ لوگ جو ملک سے باہر سفر کرنے کے خواہاں ہیں یا جنہیں اشیاء اور خدمات کی ادائیگی کیلئے امریکی ڈالر کی ضرورت ہے، یا جو امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے پریشان تھے، بدھ کو اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب گوگل نے اپنی ویب سائٹ کے کرنسی کنورٹر پر ایک بار پھر پر امریکی ڈالر کی غلط قیمت ظاہر کی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ایک امریکی ڈالر کا پاکستانی کرنسی میں تبادلہ 239.64 روپے تک ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 246 روپے تھی۔

ڈالر کی 28 جولائی 2022ء کو قیمت 239.94 روپے تک پہنچنے کے بعد سے یہ امریکی کرنسی کے بلند ترین نرخ ہیں۔

اس کے برعکس، گوگل کے مقبول کرنسی کنورٹر پر بدھ کو ایک امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 192.95 روپے دکھائی گئی، جس کا اصل قیمت سے فرق تقریباً 46.69 روپے ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا

یہ پہلی بار نہیں کہ گوگل نے امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں حقیقی قدر نہیں دکھائی۔

اس سے قبل اتفاقی طور پر ایسا اس وقت ہوا تھا جب امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

currency rates

RUPEES VS DOLLAR

GOOGLE CURRENCY CONVERTER

Beenish Beenish Sep 22, 2022 01:48am
Is my job h
Abdur Rehman Alvi Sep 22, 2022 04:23pm
Sir google na kal uae dirham ki rate bi 52 btaya tha dollar bi ghalat tha aur dirham bi ghalat
Qamer ul siam Sep 23, 2022 01:56pm
IMF,international moetary fund, and World banks butchers, gews and christans are not in fallin down position The USA,the united kingdom, Europien cmmunity is still working against,pakistan,s ecnomic,military and neucller programme,
Tabool ads will show in this div