عمران خان کا حکومت کیخلاف ہفتہ سے تحریک شروع کرنیکا اعلان

جو دھمکی دے آپ بھی اسے دھمکی دیں، پی ٹی آئی چیئرمین

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کیخلاف ہفتہ سے تحريک شروع کرنے کا اعلان کرديا۔ بولے کہ جو دھمکی دے آپ بھی اسے دھمکی دیں۔

لاہور ميں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بولے کہ حکومت اليکشن سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے ہفتہ سے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کو دھمکی دے، اُسے جواب ميں دھمکی دو، دھمکانے والوں کو کہو، ميرا آئين بنيادی حقوق کو تحفظ ديتا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کی طرف بڑھ رہا ہے، ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے کیونکہ یہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ایسا شخص جس کا جس شخص کو بدعنوانی کے ‘اوپن اینڈ شٹ’ مقدمات میں ملوث پایا گیا، اس سے مشورہ کیا جارہا ہے کہ ملک کی طاقتور فوج کا اگلا سربراہ کس کو مقرر کیا جائے۔

IMRAN KHAN

PMLN,

Tabool ads will show in this div