دبئی میں گاڑیاں دھونےوالا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

1300 درہم ماہانہ پر نوکری کرنے والے شخص کی ایک کروڑ درہم کی لاٹری نکل آئی

دبئی میں گاڑیاں دھونےوالا غریب شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ نیپالی شہری بھارت 3 برس قبل اپنے گھر والوں کے بہتر مستقل کے لئے محنت مزدوری کی غرض سے دبئی آیا تھا۔ دبئی آنے سے پہلے بھارت سعودی عرب میں بھی محنت مزدوری کرچکا ہے۔

بھارت کا آبائی گاؤں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 10 گھنٹے کی مسافر پر ہے۔

بھارت دبئی میں 1300 درہم ماہانہ پر لوگوں کی گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہے۔

دبئی میں گاڑیاں دھو کر نیپال میں اپنے گھر والوں کے لئے روزی روٹی کمانے والا 31 سالہ بھارت دبئی میں ہفتہ وار کھلنے والی لاٹری ‘محظوظ’ اس امید پر خریدتا تھا کہ شائد کبھی اس کی قسمت بھی بدل جائے۔

بھارت کو 27 سمتبر کو اپنے گھر واپس جانا تھا لیکن اس سے پہلے اس نے محظوظ کا ٹکٹ خریدا۔ اور اس کی ایک کروڑ درہم (65 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری کھل گئی۔

لاٹری جیتنے کے بعد بھارت نے کہا کہ اس کا چھوٹا بھائی دماغ میں رسولی کی وجہ سے زیر علاج ہے، نئی دہلی میں زیر علاج اس کے بھائی کا جسم آپریشن کے دوران مفلوج ہوگیا ہے، لاٹری کی رقم سے وہ اپنے اس بھائی کا علاج کراسکے گا۔

Mahzooz draw

Beenish Beenish Sep 22, 2022 01:36am
G ha
Beenish Beenish Sep 22, 2022 01:36am
Very nice
Atiq ur rehman Sep 24, 2022 06:12pm
I like sama news channel
Muhammadbilal Muhammadbilal Sep 25, 2022 11:44am
Yes
Muhammadbilal Muhammadbilal Sep 25, 2022 11:44am
Kam karna ha
Muhammadbilal Muhammadbilal Sep 25, 2022 11:45am
Plzz kam hear jaob in UAE
Muhammadbilal Muhammadbilal Sep 25, 2022 11:46am
G ha
Muhammadbilal Muhammadbilal Sep 25, 2022 11:47am
Bilkulyes
Muhammadbilal Muhammadbilal Sep 25, 2022 11:47am
Ha kronga kam me
Muhammadbilal Muhammadbilal Sep 25, 2022 11:47am
@Beenish Beenish, g ha
Tabool ads will show in this div