پرویز الہیٰ کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد میں 5 ارکان کا منحرف ہونے کا امکان

پی ٹی آئی کے اتحادی چھینہ گروپ کے اراکین عہدے نہ ملنے پر ناراض

تحریک انصاف کے اتحادی چھینہ گروپ کے اراکین پارٹی قائدین سے ناراض ہوگئے۔

تحریک انصاف کو پنجاب میں ایک بار پھر دھچکا لگنے کا خدشہ ہے، کیوں کہ
پنجاب حکومت کے لئے چھینہ گروپ کے اراکین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی چھینہ گروپ کے اراکین پارٹی قائدین سے ناراض ہیں، اور انہوں نے حکومت میں ایڈجسٹ نہ ہونے پر تعاون محدود کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے پر چھینہ گروپ کے 5 اراکین حکومت سے لاتعلق ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گروپ کے 5 ناراض اراکین نے حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کے باقی اراکین نے تو فوائد لے لئے، لیکن ہمیں کیوں نظرانداز کیا گیا۔

PTI

punjab government

PERVAIZ ELAHI

Tabool ads will show in this div