اداکار زاہد احمد نےسالگرہ کیسےمنائی ؟
زاہد احمد نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی سادہ مگر خوبصورت ویڈیو کو انسٹاگرام پرشئیر کیا۔
ویڈیو میں ہر دل عزیز پاکستانی ادکار زاہد احمد کو اپنے بچوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا۔
سالگرہ کا کیک بچوں کو کھلاتے ہوئے وہ خود کو بھی برتھ ڈے کی وش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اپنی پوری ہونے والی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں اپنے بچوں کے لیے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کے فضل سے انہیں اس عظیم نعمت سے نوازا گیا۔
اداکار کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نہ صرف سالگرہ کی مبارک دی جارہی ہیں بلکہ بچوں کے ہمراہ انہیں دیکھ کر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
زاہد افتخاراحمد کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن کے ان ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے کہ جو اپنے کردار کو نبھانے کے لیے اس پر بہت محنت کرتے ہیں ۔ انہوں نے رومانوی ڈرامہ محرم سے اپنےکیرئر کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل الوداع سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ Ishq Zahe Naseeb ڈرامہ میں زاہد احمد نے سمیر کا کردار ادا کیا جو کہ Dissociative identity disorder میں مبتلا ہوتا ہے ۔ اس ڈرامے میں سمیر کے کردار کو نبھانے کے لیے انہوں نے بیک وقت ایک خاتون سمیرہ کے کردار کو بھی ادا کیا۔