بابراعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں مزید تنزلی

محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے

آئی سی سی کی ٹی 20 میں نئی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چوتھےنمبرپرآگئے ہیں۔ بھارت کے سوریا کمار یادو تیسرے نمبرپرپہنچ چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کےمارکرم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔ بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریزشمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبرپرموجود ہیں۔

پاکستان کے بالر شاداب خان کی14ویں پوزیشن ہے۔ اس فہرست میں شاہین آفریدی 17 ویں سے 19ویں نمبر پر آگئےہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بالرحارث رؤف کو 4 درجہ ترقی کے بعد21واں نمبرمل گیا ہے۔

Mohammad Rizwan

Babar Azam

ICC t20 ranking

Tabool ads will show in this div