سینیئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا، ایلکس ہیلز

اچھے بولنگ اٹیک کے سامنے رنز کرنے سے اعتماد ملتا ہے

انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں سینیئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے پہلے ٹی 20 میچ کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے کہا کہ یہ ایک خاص وقت ہے کیوں کہ ٹیم میں واپس آکر اسکور کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

الیکس ہیلز نے کہا کہ اچھے بولنگ اٹیک کے سامنے رنز کرنے سے اعتماد ملتا ہے اور میں نے یہاں کافی وقت گزارا ہے، اس جگہ سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں۔

برطانوی بلے باز نے کہا کہ کراچی کے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے میں بہت مزہ آیا اور یہاں کے تماشائی بہت شاندار تھے۔

اپنی بیٹنگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں پاکستانی بولرز کو چارج کرنے کی کوشش کی تاہم بدقسمتی سے شروع میں باؤنڈریز نہیں ملیں تاہم خوش ہوں کہ اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنا تجربہ دوسرے کھلاڑیوں کو دینے کی کوشش کر رہا ہوں کیوں کہ ان وکٹوں پر کھیلنے کا کافی تجربہ ہے اور نوجوان ٹیم کے ساتھ میچ جیتنا کافی اچھا ہے۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

alex hales

Tabool ads will show in this div