بری نیت سے ٹیم کے لیے بات کرنے والوں کو اللہ ذلیل کرے گا،محمدرضوان

اگر آف اسٹمپ کی گیند کو لیگ اسٹمپ پر مارسکتا ہوں توکوئی مسئلہ نہیں

محمد رضوان نے کہا ہے کہ جو لوگ بری نیت سے قومی ٹیم کےلیے بات کررہے ہیں اللہ انہیں ذلیل کرے گا۔

کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتےہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بتایا کہ سب کو پتہ ہے کہ ٹیم میں تھوڑی سی تبدیلیاں کررہے ہیں اور جب تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہوگی تاہم ورلڈکپ کےلیے درست کامبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں اگر آف اسٹمپ کی گیند کو لیگ اسٹمپ پر مار سکتا ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں، البتہ جو لوگ میرے آف اسٹمپ کی بات کررہے ہیں اللہ انہیں جزائے خیر دے، مجھے آف اسٹمپ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں بھرپور فٹ ہوں دو یا تین دوڑیں بھی لگا سکتا ہوں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم ڈاٹ بال زیادہ کھیل رہے ہیں اور اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں، جس مشکل میں ہم کھیل رہے ہیں،اس میں سامنے والی اننگز کو بھی دیکھیں۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں پتہ کہ لوگ ہمارے لیے کیا بات کررہے ہیں تاہم جو لوگ میرے اور کپتان بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر بات کررہے ہیں، اللہ انہیں جزائے خیر دے، اگر کھلاڑی گراؤنڈ میں 100 فیصد نہیں دے گا،اللہ انہیں ذلیل کرے گا۔

Mohammad Rizwan

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Tabool ads will show in this div