معروف بھارتی کامیڈین راجو سری واستو انتقال کرگئے

وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے

معروف بھارتی کامیڈین راجو سری واستو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

دنیا بھر میں اپنی منفرد کامیڈی کی بدولت پہنچان بنانے والے بھارت کے معروف کامیڈین راجو سری واستو دنیا سے کوچ کرگئے، ان کی عمر 58 برس تھی۔

کامیڈین راجو سری واستو کو گزشتہ ماہ 10 اگست کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو سری واستو کو اس وقت دل میٓں تکلیف محسوس ہوئی جب وہ نئی دہلی کے ایک جم میں ورزش کررہے تھے۔

دل میں تکلیف پر راجو سری واستو کو فوری طور پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

راجو سری واستو نے بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ‘‘انڈین لافٹر چیلنج’’ سے عروج پایا، سیاست میں بھی سرگرم ہیں اور بی جے پی میں شامل ہیں۔ ان کے پرسنل اسسٹنٹ اجیت سکسینہ کا کہنا ہے کہ راجو سری واستو پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچے تھے۔

راجو سری واستو پہلے بھارتی اداکار نہیں جنہیں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا ہو۔ گزشتہ برس بھارتی اداکار پنیت راج کمار بھی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

INDIAN COMEDIAN

Raju Srivastav

Tabool ads will show in this div