خاتون جج کو دھمکیاں؛ عمران خان کیخلاف کیس سیشن کورٹ منتقل

عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست بھی نمٹادی

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم نے عمران خان کے خلاف خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکانے کا کیس سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکانے کے معاملے پر درج مقدمے سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

متعلقہ خبر: مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر عمران خان کے کیس کی منتقلی کے احکامات جاری کردیئے

انسداد دہشت گری عدالت نے قرار دیا کہ اسلام آباد کے مطابق ملزم آزاد ہے اور متعلقہ فورم سے ضمانت کیلئے رجوع کر سکتا ہے۔

عدالت نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div