عمران خان کو معاشی حقائق سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم

کمیٹی معاشی بحران اور اس سے نکلنے کا جامع طریقہ کار بھی تجویز کرےگی

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کو معاشی حقائق سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینیئر قیادت اور معاشی ٹیم کااجلاس ہوا ، جس میں شوکت ترین نے ملکی معاشی صورتحال و پارٹی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

شوکت ترین کی سربراہی میں سیاسی ومعاشی ماہرین پرمشتمل خصوصی کمیٹی قائم کی گئی جو آئندہ چند روز میں ملکی معاشی حقائق سےعمران خان کو آگاہ کرے گی۔

کمیٹی معاشی بحران اور اس سے نکلنے کا جامع طریقہ کار بھی تجویز کرے گی، اس کے لئے کمیٹی توانائی، صنعت، تجارت اور زراعت سمیت دیگر 17 شعبوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کرےگی۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت معیشت کو ساڑھے 3 برس میں استحکام کی دہلیز پر لائی تھی، مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےعام طبقہ متاثر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف معیشت کی بحالی کا مکمل روڈ میپ تیار کرے گی، جس سے غریب طبقے کو بچانے کے لئے سوچ بچار کریں گے، موجودہ صورتحال سےنکلنےکاواحد راستہ صاف وشفاف اورفوری انتخابات ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div