آئمہ بیگ نے منگیتر سے چھپ کر چکر چلایا، برطانوی ماڈل نے پول کھول دیا

طلولہ مائر نے قیس احمد اور آئمہ بیگ کے درمیان مبینہ چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کردیا

برطانوی فیشن ماڈل Taloulah Mair نے میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اس کے بوائے فرینڈ اور فلمساز قیس احمد کے ساتھ مل کر اپنے سابقہ منگیتر شہباز شگری کو دھوکہ دیا ہے۔

طلولہ نے یہ دعوی اپنے انسٹاگرام ہائی لائٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

طلولہ مائر نے قیس احمد اور آئمہ بیگ کے درمیان مبینہ طور پر ہونے والی چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

طلولہ نے شہباز شگری کے ساتھ اپنی گفتگو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

تاہم گلوکارہ آئمہ بیگ اور قیس احمد کی جانب سے ان الزامات کی تردید تا حال نہیں کی۔

گلوکارہ Aima Baig نے حال ہی میں اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئمہ کی جانب سے آدھے گھنٹے بعد ہی اس پوسٹ کو ڈیلٹ کر دیا گیا۔

گلوکارہ نے گزشتہ سال اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا، کچھ عرصے سے یہ افواہیں بھی گردش کرتی دکھائی دے رہی تھیں کہ آئمہ اور شہباز شگری کی جوڑی ماضی کی بات ہے۔

یہ تمام افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئیں جب گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے تعلقات کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے تصدیق کی کہ اب وہ شہباز کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں اس شخص کی ہمیشہ عزت کروں گی مجھے اچھا وقت دینے کے لیے۔ ہم دونوں اچھے ہیں اور اچھے کام کر رہے ہیں اور مداحوں کو “پریشان” ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

aima baig

SHAHBAZ SHIGRI

Taloulah Mair

Qes Ahmed

Tabool ads will show in this div