معروف عالم دین مفتی مینک بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کو ہماری ضرورت ہے، عالم دین

دنیا بھر میں مقبول مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک بھی سیلاب زدگان کا درد بانٹنے کے لئے پاکستان میں موجود ہیں۔

پاکستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مفتی اسماعیل مینک نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے اپیل کی کہ پاکستان کو ہماری ضرورت ہے، ناقابل بیان صورتحال میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کسی بھی قابل اعتماد خیراتی ادارے کے ساتھ تعاون کیجیے۔

مفتی اسماعیل مینک نے مزید تحریر کیا کہ میں نے سندھ کے کچھ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ جس کا مقصد متاثرین کی مدد ہے۔

عالم دین نے اپنے فالوورز سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ ملاقاتوں یا دعوتوں میں شرکت نہ کر سکیں گے ، اس لئے وہ پیشگی معافی چاہتے ہیں۔

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مشہور مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک بھی پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

FLOOD 2022

mufti menk

Tabool ads will show in this div