رنویر سنگھ بالی ووڈ کے نئے ڈان ؟

شاہ رخ خان آخری بار فلم ڈان میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ کی مقبول فلم ‘ڈان’ کا تیسرا حصہ بننے جا رہا ہے۔ فرحان اختر کی کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ اس سیکوئل کو پروڈیوس کررہی ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھارتی فلم نگری میں یہ خبریں گرم تھیں کہ ڈان کے نئے سیکیول میں رنویر سنگھ بھی مختصر کردار ادا کریں گے اس فلم میں شاہ رخ اپنا ڈان کا کردار رنویر کو آگے کریں گے تاکہ رنویر فلم کے اگلے حصوں میں ڈان کا کردار ادا کریں۔

بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق Don 3 میں شاہ رخ، رنویر اور امیتابھ بچن ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم ‘ڈان’ 1978 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں بگ بی کے علاوہ زینت امان اور پران نے اہم کردار ادا کیے تھے۔فلم کی کہانی ایک انتہائی مطلوب ڈان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار امیتابھ بچن نے ادا کیا ہے۔ اس میں وہ ڈبل رول میں تھے۔

بعد ازاں ڈان کو ری میک کیا گیا اور اس میں امیتابھ بچن کا کردار شاہ رخ خان نے نبھایا، ڈان فرنچائز کی دو فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں اور دونوں فلموں نے بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

شاہ رخ خان جلد ہی ‘ڈنکی’ ، ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ میں نظر آئیں گے جب کہ رنویر ‘سرکس’ اور ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں نظر آئیں گے۔

Shahrukh Khan

Ranveer Singh

Amitabh Bachchan

farhan akhtar

Don 3

Tabool ads will show in this div